ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شوبز شخصیات کے خلاف ہونے والی زرد صحافت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جھوٹی یا منفی خبروں کا ازالہ کرنا تقریباً ناممکن تھا اور ایک بار نقصان ہو جاتا تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا موجود نہیں تھا، اس لیے فنکاروں کے پاس اپنی بات براہِ راست عوام تک پہنچانے کا کوئی مثر ذریعہ نہیں ہوتا تھا۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اس وقت زرد صحافت پر کوئی کنٹرول نہیں تھا، اگر کسی اخبار یا میگزین میں کوئی منفی خبر شائع ہو جاتی تو فنکار صرف خاموشی سے برداشت کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسٹاگرام یا سوشل میڈیا کے ذریعے فنکار فوری طور پر وضاحت دے سکتے ہیں، لیکن 90 کی دہائی میں ایسا ممکن نہیں تھا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اگر آپ ایک نجی شخصیت تھے تو آپ کو سکون سے جینے کی اجازت ہی نہیں دی جاتی تھی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر منفی سرخیاں شائع ہونے کے بعد چھوٹا سا معذرتی نوٹ دے دیا جاتا تھا، لیکن تب تک نقصان ہو چکا ہوتا تھا۔
Need more clicks and conversions for Qalamclub Com? Watch this short video about our AI-powered traffic service: https://www.youtube.com/shorts/rTwcDCntnYg