لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، وزیراعلی پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت

لاہور(کورٹ نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطورضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینےکی درخواست منظور کرلی گئی۔لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔ نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے پر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں