• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، مشکوک کالز ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے جسٹس فاروق حیدر جج نامزد

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 24, 2025
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0


لاہور(کورٹ نیوز )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مشکوک کالز ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے جسٹس فاروق حیدر کو جج نامزد کردیا۔

خفیہ اداروں کی درخواست پر ملک دشمن عناصر کی کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ جسٹس فاروق حیدر کریں گے ، جسٹس فاروق حیدر کو انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ 2013 کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سال 2013 میں انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ 2013 منظور کیا گیا، قانون کے تحت ملک دشمن عناصر اور ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والے افراد کی کالز اور ڈیجیٹل موجودگی پر نظر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مذکورہ قانون کے تحت خفیہ اداروں کو ریکارڈ کی گئی کالز و دیگر چیزوں کو عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کی اجازت حاصل ہے، متعلقہ اداروں کو اگر کسی شخص پر شک ہو جو ملکی مفاد کے خلاف کام کررہا ہو تو اس کی ڈیجیٹل نگرانی یعنی اس کی کالز ریکارڈ کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ۔کال ریکارڈنگ کے وارنٹ کی اجازت کے لیے ادارے کو ایک آفیسر مقرر کرنا ہوگا، متعلقہ آفیسر کو وفاقی وزیر داخلہ کو کال ریکارڈنگ کی درخواست دینا کرنا ہوگی، وزیر داخلہ کو درخواست پیش کرنے سے قبل متعلقہ ادارے کو مشکوک شخص کے خلاف مواد بھی اکٹھا کرنا ہوگا۔

قانون کے مطابق وزیر داخلہ سے اجازت کے حصول کے لیے مشکوک شخص سے متعلقہ مواد پیش کرنا ہوگا، وزارت داخلہ مواد اور درخواست کو سامنے رکھتے ہوئے کال ریکارڈنگ کی درخواست منظور یا مسترد کر سکتی ہے، وزیر داخلہ کی اجازت کے بعد اادرے کا افسر متعلقہ ہائیکورٹ کے متعلقہ جج کو درخواست پیش کرے گا۔ہائیکورٹ کا متعلقہ جج ادارے کے افسر کی درخواست و دلائل کی روشنی میں کال ریکارڈنگ کی درخواست منظور یا مسترد کر سکتا ہے، درخواست کی منظوری کی صورت میں متعلقہ جج سیل بند لفافے میں اپنی اجازت متعلقہ افسر کے حوالے کریں گے۔

یہ قانون بننے کے 12سال بعد اس وقت عمل درآمد شروع ہوا جب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو مراسلہ لکھا کہ اس قانون کو بنے 12سال گزر گئے لیکن کسی چیف جسٹس نےا س پر عمل کرکے ہائیکورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ اس وجہ سے ملک دشمن عناصر کے خلاف اہم ثبوت پراسیکیوشن اکٹھے نہیں کر سکی اور انہیں سخت سزائیں نہیں ہوسکیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فوری طور پر قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر کو نامزد کردیا۔

سید فرہاد علی شاہ نے جج کی نامزدگی پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے قانون پر عمل نہ ہونے کا بروقت ایکشن لیا جس سے متعدد کیسز میں کارروائی آسانی سے آگے بڑھے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چیف جسٹسریکارڈسٹس فاروق حیدرلاہور ہائیکورٹمشکوک کالز
Previous Post

برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، 5 دن کا الرٹ جاری

Next Post

ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کر کے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading