لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہورضلع کچہری کے سول جج درجہ اول میاں نعیم سرور کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد سول جج کا کمرہ عدالت سربمہر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ضلع کچہری کے سول جج نعیم سروس کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر انکا پرائیویٹ لیب سےکورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے پر سول جج میں کورونا کے تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد ضلع کچہری کے کمرہ عدالت کو سیل کردیا گیا۔
عدالت کو سیل کرنے کے بعد سول جج نعیم سرور کے عدالتی عملے کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر سول جج کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا جبکہ عملے کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا جب تک رپورٹ نہین آجاتی عملہ بھی آئسولیشن میں رہے گا۔
سول جج نعیم ضلع کچہری میں اپنی ڈیوٹی پر مامورتھے اور روٹین میں عدالتی سرگرمیاں چلا رہے تھے۔ سول جج نعیم سروس اپنی عدالت میں لگنےوالےکیسز کی سماعت بھی کر رہے تھے۔