لاہور پولیس نے 2025 کے دوران جرائم کے خلاف اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ہزاروں اشتہاری، عدالتی مفرور اور عادی مجرموں کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق:
8,440 سے زائد اشتہاری مجرمان
6,670 عدالتی مفرور
2,900 سے زائد عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
تمام ڈویژنز میں سب سے زیادہ گرفتاریاں کینٹ اور اقبال ٹاؤن ڈویژنز میں ہوئیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں، اور جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے ذریعے اشتہاریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ مدعیوں سے مسلسل رابطے میں رہ کر کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور انوسٹی گیشن ونگز مل کر آپریشنز کریں تاکہ چالان جلد مکمل ہوں اور مجرمان کو سزائیں دی جا سکیں۔