لاہور کے علاقے تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستوں نے اپنے ہی دوست کو مبینہ طور پر دعوت پر بلا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی آر مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر مدعو کیا اور بعد ازاں تیسری منزل سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔









