لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پچیس سالہ نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا،،،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو معطل کردیا
پولیس کے مطابق پچیس سالہ دانش موٹر سائیکل پر چونگی امرسدھو سے صوفی آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک گلے پر کٹی پتنگ کی ڈورپھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،،، اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دانش کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا لیکن جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،،،دانش آزاد کشمیر کا رہائشی تھا اور صوفی آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا ارحم کو فوری طور پر معطل کرکے کارروائی شروع کردی ہے