لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ آمنہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ آمنہ دو بچوں کی ماں تھی اور سسرالیوں کے مبینہ ظلم و ستم سے دلبرداشتہ تھی۔
پولیس کے مطابق آمنہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تفتیش کا حکم دیا۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون کی موت سسرالیوں کے ممکنہ تشدد کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ یہ واقعہ جمال کالونی، ہنجروال میں پیش آیا۔ آمنہ کے والد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔