لاہور: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو زبردستی نکاح پر مجبور کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شورکوٹ سے خاتون کو اغوا کرکے گاڑی میں لاہور لے جا رہے تھے۔ ناکہ انچارج کی حاضر دماغی سے گاڑی کو روکا گیا اور خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ ملزمان نے اسے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا اور جبراً ہیبت خان کے ساتھ نکاح کروایا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا۔ گرفتار ملزمان اور خاتون کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے بروقت کارروائی کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔









