لاہور سمیت پنجاب میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں تیزی سے اضافہ۔
لاہور(حمزہ رحمن)پنجاب میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 51 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سرفہرست ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مئی سے جون تک 7 ہزار 345 مریض ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ شیخوپورہ میں ٹائیفائیڈ کے 5 ہزار 530 اور اوکاڑہ میں 3 ہزار 483 کیسز سامنے آچکے ہیں، رواں ماہ (جولائی) میں بھی ٹائیفائیڈ کے ہزاروں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی کہ ٹائیفائیڈ سے بچنے کےلیے پانی اُبال کر پیئیں اور مضر صحت غذا سے اجتناب کریں۔