لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس کی سال2020 کے پہلے 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری۔19676ملزمان گرفتار،14139 مقدمات چالان کیے گئےجبکہ مختلف وارداتوں میں ملوث213 گینگز کے 545 ملزمان گرفتار۔14کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا۔
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2020 کے پہلے 3ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی/ رابری، نقب زنی، چوری، وہیکل چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث19676 ملزمان گرفتار کر کے14139 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے ہیں۔گرفتارملزمان سے 14 کروڑ23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیاہے۔ ٍ
تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے۔لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سمیت اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سال2020 کے پہلے 3ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی/ رابری، نقب زنی، چوری، کارو موٹر سائیکل چوری و چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث19676 ملزمان گرفتار کر کے14139 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 14 کروڑ23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا ہے۔مختلف وارداتوں میں ملوث213 گینگز کے 545 ملزمان گرفتارکیے گئے جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 2414 مزید مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔قتل کے 57 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ ڈکیتی / رابری معہ قتل کے 4 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔
ڈکیتی، سرقہ بالجبراور نقب زنی کے 666مقدمات چالان کیے گئے۔گاڑی و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 717 مقدمات چالان کیے گئے۔2426 خطرناک اشتہاری ملزمان جبکہ468 عدالتی مفرورں کو گرفتارکیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹرانعام وحید خان نے2020کے پہلے 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2020 میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بہت سے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جس سے لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے گی۔