لاہور(نمائندہ خصوصی)جسٹس شاہد مبین نے کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
جسٹس شاہد مبین نے پیٹیشنر احمد نواز اور منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے انیس اگست کو نافذالعمل کیا گیا نیا آئین معطل کردیا۔ درخواست گزار کے مطابق نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔ درخواست گزار نے پوائنٹ اٹھایا کہ نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو محدود کرتا ہے۔درخواست گزار کے مطابق نئے آئین سے منتخب افراد کو دیوار سے لگانے اور معاملات ڈکٹیٹر شپ کے انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے نیا آئین معطل کرتے ہوئے اس پربورڈ کو سفارشات دینے کا حکم دے دیا۔