فلک جاوید

لاہور،ریاست مخالف ٹویٹ ، فلک جاوید کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ نیوز)فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی ہوگئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نعیم نے فلک جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں فلک جاوید پر فرد جرم عائد ہونا تھی ،وکلا نے فلک جاوید کو بری کرنے کی درخواست فائل کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو 21جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت میں فلک جاوید کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو پیش نہیں کیا گیا اورعدالت کو بتایا گیاکہ وہ بیمار ہے۔ فلک جاوید اور صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے نے ریاست کے خلاف ٹویٹ کرنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں