لاہور(کرائم رپورٹر ) کینٹ کچہری لاہور نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس میں گرفتار معطل پولیس اے ایس آئی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف کی عدالت میں معطل ملزم اے ایس آئی عمران کو پیش کیا گیا۔
تھانہ غازی آباد کے پولیس نے ملزم اے ایس آئی کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم سے لڑکی سے زیادتی کی تفصیلات جاننا ہے، اس لیے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔
واضح رہے کہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایس ایچ او غازی آباد سمیت تھانے کے پورے عملے کو کارروائی میں تاخیر اور افسران کو لاعلم رکھنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔