اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باوجود اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے اندر تمام پارکس اور واکنگ ٹریلز کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر کے تمام پارکس اور واکنگ ٹریلز کو فوری طور پرشہریوں کےلیے کھولا جائے۔ پارک میں آنے والے افراد سوشل ڈسٹینسگ سمیت دیگر ایس او پیز کر عملدرآمد کرینگے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق انوائرمںٹ ڈائریکٹورٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایس اوپیز کی تمام گائیڈلائنز پر عملدرآمد کرانے کا پاپند ہوگا۔
کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پتینس روز سےلاک ڈائون جاری ہے۔ شاپنگ مالز، دکانیں، پبلک ٹرانسپورٹ اوربڑی مارکٹیس کو کھولنے پر پاپندی ہے۔ جبکہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
لاک ڈائون کے دوران میڈیکل سٹورز، دودھ دہی ،پھل اور سبزی کی دکانیں، آٹو سپیئر پارٹس، لانڈری اور ڈرائی کلینرز اور کنسٹرکشن سے ملحقہ دکانیں مقررہ وقت کےلیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔