شیخوپورہ(محسن شادسے) شہرمیں نوسرباز مافیا غریب اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگا ۔لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کو ملنے والی مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے کیے جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی روڈ پر نوسرباز حکومتی امدادکے جعلی فارم فروخت کرتے رہے۔ فی کس فارم کی قمیت پچاس روپے وصول کی جاتی رہی۔ علاقے کے غریب اور ان پڑھ مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں فارم خریدے۔
فارم کی دستیابی کا سن کر دور درازکےعلاقوں سے مردو خواتین وہاں فارم لینے پہنچ گئے۔سیاسی افراد نے فارم فروخت ہونے کا سن کرپوچھ گچھ کی جس پرنوسرباز مافیا نے دوڑیں لگا دی۔
پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے سے نوسرباز موقع سے فرار ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اوپر سے ایسے نوسرباز لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں لوٹ رہے ہیں پولیس اور مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرے