اجزاء
کریلے 5عدد
پانی 1 کپ
کھانے کا تیل 6کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
پیاز(سلائس) 1کپ
ٹماٹر 1کپ
کُٹا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پانی 1کپ
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچ 2-3 عدد
فلنگ بنانے کے اجزاء:
بیف قیمہ 1کلو
پیاز(چوپ) ڈیڑھ کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
ٹماٹر 1 کپ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
کھانے کا تیل 4 کھانے کا چمچ
ہری مرچ 2-3 عدد
فلنگ بنانے کی ترکیب :
ایک پین میں قیمہ، پانی ڈال کر چھ سے آٹھ منٹ پکا لیں۔
اب اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، زیرہ ، لال مرچ پاؤڈڑ، نمک، زیرہ، کُٹی لال مرچ، گرم مصالحہ،ہلدی،دھنیا پاؤڈرڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں ٹماٹر، دہی، ہری مرچ، کھانے کا تیل ڈال کر گلنے تک بھون لیں۔
کریلے بنانے کی ترکیب:
کریلوں کو پہلے چھیل لیں اور اس میں سے بیج نکال لیں اب اس پر نمک لگا دیں اور ایک سے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب ان کو دوھ لیں ۔ اب ململ کے کپڑے میں ان کریلوں کو رکھ کر نچوڑ لیں۔
اب ان کریلوں میں تیار کیا ہوا قیمہ بھر لیں اور دھگہ سے کریلوں کو بند کر لیں۔
اب ان کو گرم تیل لیں شیلو فرائی کر لیں۔
کریلے اور قیمہ بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں کھانے ک تیل(چھ کھانے کا چمچ) لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ، پیاز ڈال کر پیاز نرم ہونے تک پکا لیں،۔
اب اس میں ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں دھنیا، زیرہ، لال مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں باقی بچا ہوا تیار قیمہ ڈال دیں اور ییار کیے ہوے کریلے اور پانی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ ڈھک کر پکا لیں۔
ہرا دھنیا، ہری مرچ بطور گارنش استعما ل کر لیں۔