قومی ٹیسٹ اسکواڈ

قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گیا

جمیکا (سپورٹس نیوز)قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں