دوحہ(انٹرنیشنل نیوز) قطر کے سابق امیر اور جدید قطر کے معمار سمجھے جانے والے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کو دارالحکومت دوحہ میں سادہ اسلامی رسم کے مطابق سپردِ خاک کر دیا گیا۔ وہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔قطری حکام کے مطابق شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی نمازِ جنازہ مغرب کی نماز کے بعد دوحہ کی معروف امام محمد بن عبد الوہاب مسجد میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلی حکومتی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو ان کے صاحبزادے اور موجودہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت قریبی اہلِ خانہ نے کندھا دیا، جس کے بعد انہیں دوحہ کے شمال میں واقع لوسیل قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق تدفین کی تقریب انتہائی سادہ انداز میں منعقد ہوئی، جو اسلامی روایات کے مطابق تھی۔ شرکا نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور ان کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔