• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان

قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جارہا ہے، سینیٹر شیری رحمان

پلاسٹک کی بوتلوں کا بائیکاٹ کرتی ہوں،آئندہ کسی اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلیں نہ رکھی جائیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 19, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جا رہا ہے، پلاسٹک کی بوتلوں کا بائیکاٹ کرتی ہوں،آئندہ کسی اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلیں نہ رکھی جائیں ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2021 میں قانون سازی کے بعد مصر فضلہ کی پاکستان آمد نمایاں کم ہوئی ہے تاہم قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جا رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں انفارمل سیکٹر بڑا ہونے کی وجہ سے ری سائیکلنگ کا تناسب کم ہے۔ مضر فضلہ کی روک تھام کے لیے صوبوں اور صوبائی چیف سیکرٹری سے رپورٹ لی جاتی ہے۔

صوبوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہ فضلہ کام میں لانے کے لیے درآمد کیا جارہا ہے وفاقی حکومت این او سی جاری کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں 9 فیصد فضلہ ری سائیکل ہوتا ہے۔ پاکستان میں یہ تناسب ایک فیصد ہے۔ کاربن کے اخراج اور آلودگی پھیلانے والی سیمنٹ فیکٹری کو بند کروایا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں کے پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور چیف سیکریٹریز کو بھی سبز معیشت پر آن بورڈ لیا جائے۔ سبز معیشت ایک امکان ہے اسے چیلنج نہ سمجھا جائے۔ کونسل آف کامن انٹرسٹ میں صوبوں کی حمایت حاصل کرنا عوامی سپورٹ کے لیے ضروری ہے۔

اسٹیٹ بینک گرین ٹیکسونومی پر اراکین قومی اسمبلی اور کابینہ کو بریف کریں۔ گرین ٹیکسںو نومی کو کونسل آف کامن انٹرسٹ میں زیر غور لایا جائے گا۔شیری رحمان نے کہا کہ سبز معیشت کے تصور کو ممکن بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی معاونت حاصل کی جائے۔ صوبائی حکومتوں کے تمام اداروں اور صنعت و تجارت کو بھی کاربن میں کمی کے اقدامات پر جواب دہ ہونا ہوگا۔ عوامی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے لیے اگہی مہم چلائی جائے۔شیری رحمن نے اسٹیٹ بینک میں منعقد اجلاس کے دوران پلاسٹک کی بوتلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں پلاسٹک کی بوتلوں کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔ آئندہ کسی اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلیں نہ رکھی جائیں۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے قائمہ کمیٹی ماحولیات کو بریفنگ میں کہا کہ اسٹئٹ بینک گرین فنانسنگ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہم اسٹیک ہولڈرزسے اس حوالے سے معلومات کاتبادلہ بھی کرتے ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے گرین ٹیکسونومی کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ماحولیات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سبز ٹیکسونومی ایک درجہ بندی کا نظام ہے جو یہ تعریف کرتا ہے کہ کون سی اقتصادی سرگرمیاں اور اثاثے "سبز” یا ماحولیاتی طور پر پائیدار ہیں۔ ٹیکسو نومیز کا مقصد سبز سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانا اور مالیاتی شعبے میں گرین واشنگ کا پتا لگانے کے ذریعے شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیاں، ریگولیٹرز اور مالیاتی مارکیٹ کے اداکار (سرمایہ کار، قرض دہندگان اور بیمہ کنندگان ) سبز اقتصادی سرگرمیوں پر باخبر فیصلے کرنے کے لیے ٹیکسونومیز کا استعمال کرتے ہیں۔ گرین ٹیکسونومی کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ گرین ٹیکسونومی سفارشات میں انفرااسٹرکچر کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانا بھی شامل ہے۔ گرین ٹیکسونومی کا مسودہ اپریل تک تیار کرلیا جائے گا ۔ 25 مارچ کو مشاورتی اجلاس ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بائیکاٹپاکستانپلاسٹکسینیٹر شیری رحمانقانون سازیمضر فضلہ
Previous Post

شجرکاری مہم کا آغاز، پوری قوم خصوصا نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، وزیراعظم

Next Post

ا یم کیو ایم حکومت سے ناراض ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
ا یم کیو ایم

ا یم کیو ایم حکومت سے ناراض ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading