اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے پر طلبہ تنظیم قائدین اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہڑتال کی کال دے دی جس کے باعث بدھ کو یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات منسوخ کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں مستقل وائس چانسلر کی عدم تعیناتی پرطلبہ تنظیم قائدین اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہڑتال کی کال دے دی ۔
ہڑتال کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی میں بدھ کو ہونے والے پیپر بھی منسوخ کر دیئے جبکہ طلبا و طالبات نے کلاسز کا بھی بائیکاٹ کرنے کااعلان کیاہے۔
طلبا و طالبات کا موقف ہے کہ قائممقام وی سی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی مدتِ عہدہ 19 مئی 2026 کو مکمل ہوچکا ہے،قائد اعظم یونیورسٹی میں ایکٹنگ وی سی کی تین ماہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود تاحال نئی تعیناتی نہیں ہو سکی،قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول متاثر، مسلسل دباو اور مسائل سے ذہنی پریشانی بڑھ رہی ہے۔ طلبا و طالبات نے اعلان کیاہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج اور کلاسز کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔