اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد نے قوت ارادی، سوچ اور جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدل دیا، میراعزم ہے اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم قائد اعظم کے نظریے پر عمل کر کیتمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں، قائد نے قوت ارادی، سوچ اور جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ انہوں نے کہاکہ اصولوں کی پاسداری قائداعظم کی زندگی کا خاصہ رہا،ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں،۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیزقوم کو کمزور نہیں کرسکتی ، قائد اعظم کے اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن میراعزم ہے کہ اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔