فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

بیجنگ (نیوز ڈیسک )فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیراعظم کی ملاقات عوامی ہال میں پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔ واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں