فیفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ ،سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا

میامی(سپورٹس نیوز ) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں گزشتہ روز کھیلے گئے تمام میچز برابر ی پر ختم ہوئے ۔سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا،سپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، مصر اور بیلجیئم کا میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا جبکہ ، ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

میامی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔ اس میچ میں میکسی میلیانو نے 80ویں منٹ میں اہم گول کر کے یوراگوئے کو شکست سے بچالیا۔میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب زیادہ متحرک دکھائی دیا۔ ابتدائی 45 منٹ میں سعودی ٹیم نے 5 شاٹس لگائے، جن میں سے3 ہدف پر تھے۔ ان کی مسلسل کوششیں 41ویں منٹ میں رنگ لے آئیں، جب عبدالالہ العمری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

یوراگوئے نے بھی پہلے ہاف میں مواقع پیدا کیے اور 5 شاٹس کے ذریعے گول کیپر کو آزمایا، تاہم وقفے تک برابری کا گول نہ ہو سکا۔میچ کے دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 65 فیصد بال اپنے قبضے میں رکھی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے، جن میں سے 10 ہدف پر تھے، تاہم سعودی دفاع طویل عرصے تک مزاحمت کرتا رہا۔

یوراگوئے نے 584 پاسز مکمل کیے اور پاسنگ کی درستگی 92 فیصد رہی، جو مڈفیلڈ میں ان کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔ سعودی عرب کو دوسرے ہاف میں دبا ﺅ کا سامنا رہا اور وہ کھیل پر گرفت قائم نہ رکھ سکا۔ سعودی ٹیم نے مجموعی طور پر 313 پاسز کیے، جبکہ پاسنگ کی درستگی 35 فیصد رہی۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ناک آٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات بہتر بنانے کے لیے فتح کی تلاش میں رہیں، تاہم مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے افتتاحی میچ میں بیلجیئم اور مصر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔میچ میں پہلے مصر نے برتری حاصل کی تھی، گول امام عاشور نے 20ویں منٹ میں کیا تھا، تاہم بیلجیئم نے اون گول کے ذریعے مقابلہ برابر کیا۔

مصر نے دفاعی طور پر منظم کھیل پیش کیا اور تیز رفتار جوابی حملوں پر انحصار کیا۔ مصر نے مجموعی طور پر 3 شاٹس لگائے، جن میں سے ایک امام عاشور کے گول کی صورت میں کامیاب رہا۔ عمر مرموش کی ایک کوشش بھی ڈیفلیکٹ ہو کر باہر چلی گئی۔محمد صلاح، جو اپنے 34ویں جنم دن پر کوچ حسام حسن کی جانب سے مرکزی پوزیشن پر کھلائے گئے، نے امام عاشور کو شاندار پاس دیا، جس پر عاشور نے 20 گز سے طاقتور شاٹ لگا کر مصر کو برتری دلائی۔

بیلجیئم کے کوچ نے 66ویں منٹ میں اسٹرائیکر رومیلولوکاکو کو میدان میں اتارا۔ لوکاکو نے صرف 28 سیکنڈ بعد ہی اثر دکھایا۔ تھامس میونیئر کے کراس پر لوکاکو نے 2 ڈیفنڈرز کے درمیان جگہ بنائی، جس کے نتیجے میں مصری ڈیفنڈر محمد ہنی سے اون گول ہوگیا اور اسکور برابر ہوگیا۔یوں مصر ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں فتح سے محروم ہوگیا۔ ایک اور میچ میں یورپی چیمپئن اسپین پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈکپ میں اپنا یادگار آغاز کرتے ہوئے گروپ ایچ کے اپنے پہلے میچ میں یورپی چیمپئن اسپین کے خلاف کوئی گول تو نہ کیا مگر مضبوط مخالف ٹیم کو بھی کوئی گول نہ کرنے دیا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔گیند پر قابو رکھنے کے باوجود اسپین کی ٹیم ایک بھی گول نہ کرسکی۔

میچ میں اسپین نے 2 درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوششیں کی۔اس تاریخی ڈرا میں کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ کی شاندار کارکردگی رہی جنہوں نے حریف کے کئِی حملے ناکام بنائے۔اسپین کی جانب سے گول پر 7 نشانے کیپ ورڈی کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ نے ناکام بنائے، کیپ ورڈی کی دفاعی لائن نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔ گروپ جی کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں مصر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا تاہم ایک بدقسمت سیلف گول نے فتح کو ڈرا میں بدل دیا اور میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

میچ کے آغاز سے ہی مصری ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 21 ویں منٹ میں مڈفیلڈر ایمان عاشور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریبا 20 گز دور سے زوردار شاٹ لگائی جو سیدھی جال میں جا پہنچی۔بیلجیئم کے تجربہ کار گول کیپر تھیباٹ کورٹوئس اس گیند کو روکنے میں ناکام رہے اور مصر کو اہم برتری مل گئی۔پہلے ہاف میں مصر کو اپنی برتری دگنی کرنے کے مواقع بھی ملے لیکن کورٹوا نے چند شاندار سیوز کرکے اپنی ٹیم کو مزید نقصان سے بچا لیا۔مصری کپتان محمد صلاح نے بھی دوسرے ہاف میں ایک خطرناک ہیڈر کھیلا جسے بیلجیئم کے گول کیپر نے عمدہ انداز میں روک دیا۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ 66 ویں منٹ میں آیا جب بیلجیئم کے کوچ روڈی گارشیا نے اپنے سٹار سٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو میدان میں اتارا۔لوکاکو کی آمد کے چند لمحوں بعد ہی تھامس میونیئر کی جانب سے دی گئی گیند کو مصری مدافع محمد ہانی دبا میں آ کر اپنے ہی جال میں پہنچا بیٹھے۔اس سے قبل بیلجیئم کے مایہ ناز مڈفیلڈر کیون ڈی برائن کی فری کک بھی پوسٹ سے ٹکرا گئی تھی جس سے اندازہ ہو رہا تھا کہ یورپی ٹیم میچ میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مصر کے شائقین کی بڑی تعداد نے سیئٹل میں اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی مگر سات مرتبہ کے افریقی چیمپئنز ایک بار پھر ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کرنے سے محروم رہے۔1934 میں ورلڈ کپ میں پہلی شرکت کے بعد سے مصر اب تک اپنے آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا تاہم اس بار ٹیم نے ایک مضبوط حریف کے خلاف شکست سے بچ کر کم از کم ایک پوائنٹ اپنے نام کر لیا۔ اسی طرح ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی 2-2 گول سے برابر رہا ۔میچ کے دوران ایرانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹیم کی بھرپور حمایت کیفیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز ایسے میزبان ملک میں ہوا جو شریک ٹیم کے ساتھ جنگی صورتحال سے دوچار تھا۔ایران کو فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی بمباری مہم کے بعد مسلسل خدشات لاحق رہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کر پائے گا یا نہیں۔

ویزا مسائل کے باعث ایرانی ٹیم کو اپنی تیاریوں کا مقام امریکا سے تبدیل کرکے میکسیکو منتقل کرنا پڑا جبکہ ٹیم کے 11 سپورٹ اسٹاف ممبران کو امریکا میں داخلے کی اجازت بھی نہ مل سکی۔تاہم تمام خدشات اور مسائل کے باوجود ایران نے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔میچ کے دوران ایرانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔نیوزی لینڈ نے ساتویں منٹ میں کرس ووڈ اور ایلیجا جسٹ کی مشترکہ کوشش سے برتری حاصل کی۔

ایران نے 32ویں منٹ میں رضا ریضائیان کے گول سے مقابلہ برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں جسٹ نے دوبارہ نیوزی لینڈ کو برتری دلا دی لیکن محمد محبی کے ہیڈر نے ایران کو ایک بار پھر خسارے سے نکال دیا۔دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے بھرپور کوششیں کیں تاہم مقابلہ برابری پر ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں