لاہور(نمائندہ خصوصی)فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بھائی بھائی سنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں دونوں سگے بھائی شان عرف شانی اور رضوان شامل ہیں۔۔ملزمان کے قبضہ سے 01 موٹرسائیکل،11موبائل فونز،02 لیپ ٹاپ،پسٹل اور گولیاں برآمد۔۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔۔ایس ایچ او فیصل ٹائون انسپکٹر حماد اختر کے مطابقملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔