تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون ڈویثرن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ فیصل ٹائون کے ایس ایچ او انسپکٹر حماد اختر نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہ ہونے والوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش غلام شبیر اور نعیم اختر شامل ہیں جن کے قبضے سے سو گرام ہیرئون اور دس لیٹر زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں ۔
ایس ایچ او انسپکٹر حماد اختر کے مطابق دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور عرصہ درازسے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔