فیصل آباد(وقاص بیگ)فیصل آباد کے علاقے ڈیرا سائیں قبرستان کے قریب پولیس مبینہ مقابلےکے دوران چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پانچ سالہ بچے کتام علی کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والےملزمان کو پولیس کسٹڈی میں لیجایا جارہا تھا کہ ملزمان کےساتھیوں نے چھڑانے کےلیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں عمیراورعباس سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان عمیر اورعباس نے تھانہ سول لائنز کے علاقے میں پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرکے لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عمیراورعباس تھانہ سول لائن پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پرتھے۔
پولیس ملزمان کو لے جا رہی تھی کہ ڈھیرا سائیں قبرستان کے قریب پانچ ساتھیوں نے چھڑوانے کے لئے پولیس پرحملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں عمیر، عباس اور دو حملہ آور ساتھی مارے گئے۔ تین حملہ آور فائرنگ کرتے فرارہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری ہے۔
پولیس نےہلاک ہونے والے چاروں ملزمان کی لاشیں الائیڈ اسپتال مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔