مکوآنہ ( کامرس ڈیسک)مختلف برانڈ کی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے اپنی اپنی سالانہ پیداوار میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی آٹو مارکیٹس میں مختلف برینڈ کی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی بیان کی جاتی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف لاہور کی آٹو مارکیٹوں میں موٹر سائیکلوں کی فرخت 50 فیصد کم ہو گئی ہے۔ فروخت میں کمی کی وجہ موٹر سائیکلوں سمیت موٹر سائیکلوں کی پارٹس کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ بیان کی جاتی ہے