سیالکوٹ: 19 سالہ امریکی لڑکی نے اپنی فیس بک فرینڈشپ کو ازدواجی رشتے میں بدل دیا۔ لڑکی سیالکوٹ آ کر اپنے دوست سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک عرصے سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، اور یہی رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہو کر شادی تک پہنچ گیا۔









