پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فیروز خان کی اداکاری پر کھل کر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیروز خان کردار کے بجائے اپنی شخصیت اور اسٹائل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی اداکاری غیر فطری اور بناوٹی محسوس ہوتی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اپنے "ہیرو ازم” سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں، وہ کردار میں ڈھلنے کے بجائے اپنی امیج کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق فیروز خان کی باڈی لینگویج بھی سخت اور غیر قدرتی لگتی ہے، کیونکہ وہ اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر زیادہ محنت کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہی رویہ فیروز خان کو ایک حقیقی اور ہمہ جہت اداکار بننے سے روک رہا ہے۔ تاہم فیروز خان اپنی پرکشش شخصیت اور رومانوی کرداروں کی بدولت مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، لیکن عتیقہ اوڈھو کا یہ بیان مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔










Mocha777, alright! Feels like a real casino. Had some decent wins. Give mocha777 a shot if you are looking for adrenaline.