گوجرانوالہ کے وکیل غلام قادربھنڈر نے اعلی قومی ادارے کے خلاف بیان بازی پر سینیٹر حاصل بزنجو کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کردی ، درخواست میں سی پی او گوجرانوالہ اور ایس ایچ او سول کو بھی فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن ہارنے پر اعلی فوجی ادارے کے سربراہ کے خلاف الفاظ بول کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اس پر سی پی او گوجرانوالہ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ درج کریں۔
سیشن جج گوجرانوالہ راؤ جبار نے افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پرسینیٹر میر حاصل بزنجو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔