تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ فوجی دستوں سے مکمل رابطہ ہے، استعفی نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ نے صدر مسعود پزشکیان کے ایک ویڈیو بیان کے حصے نشر کیے ہیں جن میں ایران کے صدر کہتے ہیں کہ میں استعفی نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم فوجی دستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ صورتحال، بشمول جنگ سے متعلق واقعات پر پزشکیان کی گفتگو کی مکمل ویڈیو اور متن جلد جاری کیا جائے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ایران اپنی حدود اور خود مختاری کا دفاع کرتا ہے، لیکن جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں ایسی معاشرت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہوگا جو دشمن کو مداخلت کی ترغیب نہ دے، اسے دراندازی کا کوئی موقع نہ ملے، اور نہ ہی ہمارے درمیان تقسیم پیدا کرنے یا ہمیں کمزور کرنے کا کوئی ذریعہ میسر آئے۔
Our clients don’t just see more traffic, they see more of the right traffic: people whose behavior already matches what they’re searching for and where they’re located. Try Vantovo free for 7 days and see the difference in your leads.
https://cutt.ly/IyiJUAE4