راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرے گی، فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے،
الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کےنتائج پرکیاخاک اعتبارکرےگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہےاوربڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاں میں مہندی لگی ہے۔
الیکشن کامطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلیےتیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سےفائدہ اٹھانےوالےعنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنےوالاہے۔ملک جام ہے حکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرےگی۔ اب ملک الیکشن کےبجائےتشددکی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں پرہوں گے۔