جدہ (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ فنکاروں کی کوئی حدود نہیں ہوتیں‘ انہیں پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی الجھن نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر سے سوال کیا گیا کہ پچھلے 6 سال سے بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کا ایک دوسرے کی انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگی ہوئی ہے تاہم سعودی عرب کا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں مشترکہ طور پر فلمیں بنائی جاسکتی ہیں کیا آپ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوں گے؟
رنبیر کپور نے جواب دیا کہ بالکل میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کے لیے کوئی حدود نہیں ہیں۔ رنبیر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ پر بہت مبارک ہو۔رنبیر کا کہنا تھا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران یہ بہت بڑی ہٹ فلم ہے، میں بالکل آپ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔