لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 925 روپے ہوگئی ہے۔
صدر فلو ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرئوف مختار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے میں شرح کے تناسب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قصور شیخوپورہ فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال اور سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
عبدالرئوف مختار کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلہ اضافہ کیا گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہےاس شرح سے 20 کلوگرام کا تھیلہ کی نئی قیمت ایکس ملز نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہوگی۔
صدرپنجاب زون جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلہ اضافہ ہوگا۔ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 20کلو گرام تھیلا آٹا کے گرائنڈنگ چارجز 100روپے فی تھیلا آٹا مقرر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تھیلا آٹاکے نرخ مختلف علاقوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں کے مطابق مقرر ہوں گے۔
رمضان المبارک میں فلورز ملزایسوسی ایشن کی جانب سے آتے کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ہڑتال کی گئی تھی جس کے بعد حکومت سے مزاکرات کے بعد دوبارہ ملزچلائی گئیں تھی۔ حکومت کی جانب سے ملزم ایسوسی ایشن کو عید تک قیمتیں نہ بڑھانے کا کہا تھا۔ آج عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر فلور ملزم ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
صدر پنجاب زون فلورملز ایسوسی ایشن عبدالرئوف کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے شروع ہوجائے گا۔