لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور بہت یاد آتا ہے اور اب بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں۔
ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بہت برے دن دیکھے تاہم اب نوجوان نسل آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا نئی فلموں کی کامیابی سے امید ہے پاکستان فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔
غلام محی الدین نے کہا میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔