پریانکا چوپڑا

فلمی کیریئر کے آغاز میں بہت مشکلات کا سامنا رہا‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔کانز لائنز کانفرنس کے دوران ایک خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھا، کیونکہ میرے والدین ڈاکٹر تھے اور فلم انڈسٹری سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس زمانے میں فلمی صنعت ایک محدود اور مخصوص شعبہ سمجھی جاتی تھی، جہاں نئے آنے والوں کے لیے رہنمائی اور مواقع حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میرے والدین ڈاکٹر تھے، اس لیے ہم میں سے کسی کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ فلم انڈسٹری میں کس طرح آگے بڑھا جاتا ہے، جب میں نے آغاز کیا تو اگر کسی کو فلم سازی کے شعبے میں آنا ہوتا تھا تو اسے خود ہی یہ سمجھنا پڑتا تھا کہ وہ کس شعبے میں کام کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں