لاہور(قلم کلب) محکمہ داخلہ کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کرونا کے ٹیسٹ کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے ٹیسٹ کرنے کے انتظامات مکمل کئے۔
ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی محمد اشرف طاہر نےکہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائینس ایجنسی میں ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کرونا کے مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت دینے کے لیے احکامات جاری کیے ان کی احکامات کی روشنی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹیسٹ کرنے کےلئے ایک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیا سیٹ اپ تیار کیا گیا ۔اس وقت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے کرونا کے حوالے سے ٹیسٹ کرنے شروع کر دیے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں کی رپورٹ متعلقہ ہسپتال اور محکمہ ہیلتھ کو بھجوائی جائے گی۔
ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے اس کام میں بہت اہم کردار ادا کیا اور ان کے تعاون سے فرانزک سائنس ایجنسی میں یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔