غیر ملکی خواتین

غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس ، ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نواز کا نام سرفہرست

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے کیس میں کینٹ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق تینوں ملزمان رضوان، نواز اور ناصر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی استدعا پر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔

ادھر کیس میں ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنےوالے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جن ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوئے ان میں ملزم نواز کا نام سرفہرست ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جب کہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں غیرملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے کیس میں اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے بھی مقدمہ درج کرا دیا ۔گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ نجی سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر ایک گاڑی نے ٹکر ماری، ٹکرسے گاڑی کو 3 لاکھ روپے کانقصان ہوا، گاڑی والا فرار ہوگیا۔ ادھر دوغیرملکی خواتین کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے کیس میں ایس ایچ اوڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرالی۔

سیشن کورٹ لاہور نے ایس ایچ او فریادعلی کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور ایس ایچ او فریاد علی کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیدیا۔ایس ایچ اوڈیفنس سی فریاد پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر پر جاکردھمکانے کی ایف آئی آر درج ہے، تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں