سعودی عرب

غیرقانونی طور پر حج ادا کرنے والوں کیلئے قید کی سزا اور جرمانے کا اعلان

ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرقانونی طور پرحج ادا کرنے والوں کیلئے قید کی سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایاکہ غیرقانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والوں کو 6ماہ قیداور 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی جبکہ اقامہ ہولڈرز کو قید کی سزا کاٹنے اور جرمانے ادا کرنے کے بعد ملک بدر بھی کیا جائیگا۔اس مقصد کیلئے مکہ مکرمہ کی تمام داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کاعمل سخت کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں