لاہور(نیوز ڈیسک)عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کے لئے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، عیدالاضحی کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار سپرے ضرور استعمال کریں۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے، جانوروں کے خون اور آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے، بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔