اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو بنایدی اشیاءضروریہ کی بلا تعطل فراہمی اولین ذمہ داری ہے، بنیادی اشیاءکی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دورکیا جائے،
رمضان میں اشیاءکی سستے داموں فراہمی پر اگلے اجلاس میں حکمت عملی پیش کریں۔پیر کے روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اشیاءخوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو بنایدی اشیاءضروریہ کی بلا تعطل فراہمی اولین ذمہ داری ہے ، بنیادی اشیاءخوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی اشیاءکی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دورکیا جائے ،
وزیراعظم نے سپلائی چین مو¿ثر بنانے اور قیمتوں میں بہتری لانے پر خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں اشیاءکی سستے داموں فراہمی پر اگلے اجلاس میں حکمت عملی پیش کریں ، رمضان بازاروں میں قیمتوں میں استحکام سے متعقل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔