• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

عوام کا اداروں پر اعتماد اٹھ گیا، یہ معاشی تباہی اور بدامنی سے بھی ملک کے لیے خطرناک ہے، سراج الحق

News Editor by News Editor
فروری 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور بدامنی کے ہوتے ہوئے ملک کے لیے سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد اٹھ گیا۔

عدالتیں ہوں یا احتساب کے ادارے اور الیکشن کمیشن، سیاستدان ہوں یا سیکورٹی اسٹیبلمشمنٹ، لوگ کسی پر اعتبار کو تیار نہیں۔ عالمی سطح پر اچھی حکمرانی کے جتنے انڈیکیٹرز ہیں، پاکستان کے حکمران ان میں سے کسی ایک پر پورا نہیں اترتے، یہ جھوٹ بولتے ہیں، قوم سے وعدے کرکے مکرنا ان کا معمول ہے، انہوں نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا۔ آج پورے ملک میں آگ لگی ہے، افراتفری اور اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ مساجد میں بم دھماکے ہورہے ہیں، لوگ آٹے کے لیے لائنوں میں لگے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے پورے ملک میں شفاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔

الیکشن پراسس کو غیرجانبدار اور شفاف بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز آپس میں بات چیت کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط کے خلاف تین روزہ عوامی مارچ کا لاہور سے گوجرانوالہ پہنچنے پر استقبال ہوا۔ امیر جماعت نے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو ایک دفعہ پھر وارننگ دی کہ اشیائے خورونوش اور پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں 35سے 50فیصد کمی کی جائے ورنہ عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑ کر انہیں اقتدار سے باہر نکالیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قوم کو منظم کرنے کی ہے۔ ملک پر مسلط حکمرانوں نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی درحقیقت کرپٹ ٹرائیکا ہے جنہوں نے مافیاز کی سپورٹ سے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو لوٹا۔ ان تینوں کی وجہ سے ملک بند گلی میں داخل ہوچکا ہے، حکمران طبقہ کی لڑائی عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے ہیں، یہ مسلسل قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ جب پی ٹی آئی آئی تو کہا گیا کہ ہم ن لیگ اور پی پی کا گند صاف کر رہے ہیں اور جب پی ڈی ایم اور پی پی آئی تو دعوے ہورہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کا ڈالا ہوا گند صاف کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان سب نے مل کر گند ڈالا ہوا ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت انتخابات ہوں تاکہ لوگ نظریہ اور ویژن کو ووٹ دیں اور ووٹر پر مقامی جاگیردار، وڈیرے، پٹواری اور تھانیدار کا اثر ختم ہو۔ الیکشن کمیشن کا مالی اور انتظامی لحاظ سے خودمختار ہونا بے حد ضروری ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن ہونے چاہییں، خزانہ میں اتنی سکت نہیں کہ الگ الگ الیکشن کے اخراجات کا بوجھ برداشت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حق اور سچ کا ساتھ دیں، آزمائی ہوئی پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، صرف جماعت اسلامی ہی ملک کی تقدیر سنوار سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اداروں پر اعتمادامیر جماعت اسلامیبدامنیخطرناکسراج الحقمعاشی تباہی
Previous Post

پی پی(ن)لیگ اور جے یو آئی کی اسکروٹنی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

Next Post

شہباز شریف کا شام کے وزیر اعظم کو ٹیلیفون، جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کا شام کے وزیر اعظم کو ٹیلیفون، جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading