اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیاہے۔
ہفتہ کو انہوں نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، پولیس اور انتظامیہ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وکلا اور میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود صورتحال قابلِ تشویش ہے۔
انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، کھلی عدالت میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے۔