اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس ارباب طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی سماعت پر جسٹس میاں گل حسن کی دی گئی آبزرویشنزسے متفق ہوں، میرے علاوہ کسی اور جج پر مشتمل2رکنی بینچ میں اپیل مقرر کی جائے۔ دوسری جانب جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کےلیے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا