عمران خان

عمران خان کو جیل میں 8کتابیں فراہم کردی گئیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل

اسلام آباد(کورٹ نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابیں فراہم کردی گئیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 8 کتابیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کو یہ کتابیں فراہم کرنے کی ہداہت کی گئی تھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ 8 کتابیں ہم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ پہلے ہی یہ پڑھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں