لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نیب کے طلبی نوٹس کا جواب دےتے ہوئے نیب کی طلبی کے نوٹس پر لگائے گئے ،
الزامات بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کر دی، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ مختلف مقدمات میں قبل ازگرفتاری ضمانتیں کرانے کیلئے لاہور میں ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے ، مختلف مقدمات میں ضمانتیں کرانی ہیں، اسلئے نیب کے روبروپیش نہ نہیں ہوسکا ،
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیلی کرانے کو نیب قانون سے متصادم قرار دیا ، عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کردی ، جواب میں عمران خان نے کہا کہ نیب کی طلبی کے نوٹس پر لگائے گئے ، الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی ،
ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں ہے ، انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنئے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے ۔ الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ تاحال مجھے نہیں دی گئی ، انکوائری کے وقت صرف ایک طلبی کا نوٹس موصول ہوا ، طلبی نوٹس میں انکوائری میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات شامل نہیں ،
نیب قانون کے مطابق انکوائری کے وقت ملزم کو دفاع کیلئے تفصیلات دینا ضروری ہیں ،میری رہائش گا ہ پر قانونی ٹیم کو انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے ، نیب کی جانب سے مانگے گئے دستاویز میرے پاس موجود نہیں ۔