کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ کے وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہی اور محمود خان کو دی گئی۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لگتا ہے کہ عمران نیازی اسمبلی کی عمارتیں توڑنے کی بات کر رہے ہیں، اس لیے وقت لگ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو وہ تو ایک سمری پر دستخط کا کام ہے۔ناصر شاہ نے کہاکہ سیاسی یتیمی عمران خان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے۔