قومی کرکٹرزمیں غیر ملکی دلہنیا لانے کا مقابلہ شروع ہوگیا، فاسٹ بالر حسن علی کے بعد آل راونڈر عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم کی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔
شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کرکٹر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں زورو شور سے شروع کردی ہیں، عماد وسیم فی الحال برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں