کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار اور سپر ماڈل عماد عرفانی نے حال ہی میں اداکار فہد مصطفی کی بے مثال مقبولیت کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔عماد عرفانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر موجودہ دور میں پاکستان میں حقیقی سپر اسٹارڈم کسی کے پاس ہے تو وہ فہد مصطفی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میری فہد مصطفی کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور دونوں نے مقبول ڈرامے میں ایک ساتھ کام بھی کیا تھا، ایک موقع پر ڈرامے کی شوٹنگ سینٹرل جیل کراچی میں ہو رہی تھی، جہاں میں نے فہد مصطفی کی مقبولیت کا ایسا منظر دیکھا جو حیران کن تھا۔
عماد عرفانی نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ہر چند منٹ بعد جیل کا کوئی نہ کوئی اہلکار صرف فہد مصطفی کو دیکھنے اور ان سے ملنے آ جاتا تھا، کیونکہ وہ سب ان کے مداح تھے، تب مجھے اندازہ ہوا کہ فہد مصطفی عوام میں کس قدر مقبول ہیں۔عماد عرفانی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے فہد مصطفی کی وہ مقبولیت دیکھی ہے جو بہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے، آج کے دور میں فہد مصطفی پاکستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں، جنہیں ہر طبقے اور عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔